ہومانٹرنیشنلچین نے زمبابوے کو اشیائے خوردونوش کی امداد کی نئی کھیپ حوالے...

چین نے زمبابوے کو اشیائے خوردونوش کی امداد کی نئی کھیپ حوالے کردی

ہرارے(شِنہوا)چین نے زمبابوے کو اشیائے خوردونوش کی امداد کی ایک نئی کھیپ حوالے کی ہے تاکہ جنوبی افریقی ملک کو گزشتہ سال کی تباہ کن ایل نینو موسمی تبدیلی سے پیدا ہونے والے قحط کے بعد تحفظ خوراک کو بہتر بنانے میں مدد دی جا سکے۔

زمبابوے کے  دارالحکومت ہرارے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمبابوے کی وزارت عوامی خدمت، محنت اور سماجی بہبود کی نائب وزیر مرسی ڈنہا نے چین کا شکریہ ادا کیا۔ خورا ک کی امداد تقریباً 3ہزار ٹن چاول اور گندم پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوراک کمزور اور ضرورت مند شہریوں کی مدد میں بہت اہم ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان خاندانوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن کی سربراہی بچے کر رہے ہیں، معذور افراد اور بزرگ شہری بھی ترجیح میں شامل ہیں۔ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ یہ امدادی سامان ان افراد تک پہنچے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جو پہنچ سے باہر ہیں۔

مرسی ڈنہا نے مزید کہا کہ چین ہمارا سدا بہار دوست ہے۔ انہوں نے بنیادی شہری سہولتوں اور زراعت میں ہماری مدد کی ہے۔ زمبابوے کی ترقی میں شریک ہونے پر میں چین کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

اس موقع پرزمبابوے میں چین کے سفیر ژو ڈنگ نے کہا کہ چین زمبابوے کو تحفظ خوراک کے حصول اور غربت کم کرنے میں مدد دینے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کی یہ امداد گزشتہ سال کے تباہ کن قحط کے بعد زمبابوے کی بین الاقوامی امداد کی اپیل کے جواب میں چین کی جانب سے دی گئی مدد کا حصہ ہے۔

ژو ڈنگ نے کہا کہ جیسا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والا ہی اصل دوست ہوتا ہے۔ چین اور زمبابوے پرانے اور سچے دوست ہیں۔ دوست ہونے کے ناطے ہم ہمیشہ تیار ہیں کہ ہمارے زمبابوے کے بھائیوں اور بہنوں کو سب سے زیادہ ضرورت ہو تو ہم ان کی مدد کریں۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ تحفظ خوراک اور غربت کے خاتمے کے امور کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ تحفظ خوراک کو فروغ دینے کے لئے اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں