ہومتازہ ترینایران کا خلیج فارس سے امریکی جنگی جہازوں کے انخلا کا دعویٰ

ایران کا خلیج فارس سے امریکی جنگی جہازوں کے انخلا کا دعویٰ

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان میں ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بعد خلیج فارس میں اب کوئی امریکی بحری جہاز موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران خلیج فارس میں امریکا کے 30 سے 40 جنگی جہاز تھے جبکہ اب وہاں کوئی امریکی جہاز نہیں ہے۔

پاسداران انقلاب نے ایران کی ناکہ بندی کرنے والے امریکی بحری جہازوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ جنرل محبی نے کہا کہ جنگ کے دوران ایرانی ردعمل نے دشمن کو نقصان پہنچایا ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملہ کیا تھا جس کا جواب دیا گیا، اور امریکی اتحادیوں پر حملوں سے امریکا کے لیے جنگ جاری رکھنا مشکل ہوگیا۔

ترجمان نے دھمکی دی کہ اگر ایران کو دوبارہ خطرہ ہوا تو خطے میں امریکی اور غیر امریکی توانائی سسٹمز کو تباہ کر دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں