ہومپاکستانوفاقی کابینہ نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی کابینہ نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اہم فیصلہ تقریباً پچیس سال بعد کیا گیا ہے، جبکہ سابق ہاؤسنگ پالیسی 2001 میں منظور ہوئی تھی۔

وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات نے کہا ہے کہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا مقصد ہاؤسنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے جامع قومی فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ اس پالیسی کے بنیادی وژن میں سب کے لیے مناسب، سستی اور پائیدار رہائش کی فراہمی کو فروغ دینا شامل ہے۔

پالیسی میں رہائش، بنیادی سہولیات اور معاون انفرا اسٹرکچر تک بہتر رسائی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ نئی ہاؤسنگ پالیسی میں اراضی، ہاؤسنگ فنانس، تعمیراتی خدمات، ٹیکنالوجی اور تعمیراتی مواد جیسے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ پالیسی میں سستی رہائش، کم آمدنی والے طبقے اور دیہی آبادی کے لیے کم لاگت گھروں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں