ہومتازہ ترینسارو گنگولی اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں، پولیس نے تحقیقات شروع...

سارو گنگولی اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

کولکتہ (لارڈ میڈیا): بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ پولیس میں درج شکایت کے مطابق بنگال کرکٹ کے صدر کے دفتر میں ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔

خط انگریزی میں تھا اور اس میں گنگولی اور ان کے خاندان کو ‘ختم’ کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ 6 ماہ سے ایسے خطوط موصول ہورہے تھے، جنہیں ابتدائی طور پر نظرانداز کیا گیا، لیکن حالیہ خط کی زبان جارحانہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو مطلع کیا گیا۔

سارو گنگولی کی فیملی نے مقامی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی ہے اور ریاستی حکومت کے سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو بھی فوری اقدامات کی درخواست کی ہے۔

پولیس کے مطابق دھمکی آمیز خطوط کورئیر کے ذریعے گنگولی کی رہائش گاہ پر بھیجے گئے تھے۔ پولیس نے گنگولی کے پرسنل اسسٹنٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں