ہومتازہ ترین75 سالہ بھارتی خاتون نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا

75 سالہ بھارتی خاتون نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا

نئی دہلی (لارڈ میڈیا) 75 سالہ بھارتی خاتون نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بزرگ خاتون کی صحت اور چستی دیکھ کر صارفین حیران ہیں۔ ویڈیو میں وہ آسانی سے یوگا پوز کرتی نظر آتی ہیں، جس سے ان کی فٹنس کا ثبوت ملتا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ میری عمر 75 سال ہے، اکیلی رہتی ہوں، گھر کے تمام کام خود کرتی ہوں اور میرا وزن برسوں سے 50 کلوگرام پر برقرار ہے۔ لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ یہ سب کیسے کرتی ہوں۔ شادی کے بعد صبح 5 بجے عبادت سے دن کا آغاز ہوتا تھا، اور پھر دن بھر کام میں مصروف رہتی تھی۔

خاتون نے مزید کہا کہ کھانا پکانا، کپڑے دھونا، بچوں کی پرورش اور دوسروں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنی دیکھ بھال بھول گئی تھی۔ 10 سال قبل شوہر کے انتقال کے بعد سب کچھ بدل گیا۔ میں نے تنہائی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا اور ورزش شروع کردی۔ ٹی وی پر یوگا دیکھ کر گھر میں کوشش کی اور یوگا میری زندگی کا حصہ بن گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں