ہومتازہ ترینسیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والا مبینہ...

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والا مبینہ ملزم ہلاک

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والا محمد حسین ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک ملزم کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔

مزید شواہد سے معلوم ہوا کہ محمد حسین پاکستان تحریک انصاف کا سرگرم کارکن تھا اور وہ جماعت کی قیادت سے رابطے میں تھا۔ وہ اشتعال انگیزی، پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حسین کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کارروائی کے دوران ملزم سے پی ٹی آئی کا جھنڈا اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ملک میں لانگ مارچ کی کال دی جا رہی ہے اور پی ٹی آئی کے عزائم دنیا کے سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح ہو کر دن دہاڑے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں