اسلام آباد (لارڈ میڈیا) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں 8 کتابیں موصول ہوئیں جنہیں بانی پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ان میں سے 4 کتابیں یہ کہتے ہوئے واپس کردیں کہ وہ پہلے سے ہی یہ کتابیں پڑھ چکے ہیں۔


