فنشل (لارڈ میڈیا): پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی افواہ پر مادیرا کے شہر فنشل میں ہزاروں مداح چرچ کے باہر جمع ہوگئے۔ تاہم وہاں پہنچ کر مداحوں کو معلوم ہوا کہ یہ شادی رونالڈو کی نہیں بلکہ ایک عام جوڑے کی ہے، جس سے مداح حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے پھیل گئی کہ رونالڈو اپنی منگیتر جارجینا روڈریگز کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔ مداحوں کا خیال تھا کہ وہ چرچ میں داخل ہوں گے، لیکن جب شادی کی تقریب شروع ہوئی تو حقیقت سامنے آئی کہ دولہا دلہن کوئی اور ہیں۔
یہ تقریب رونالڈو کے مداحوں کے ہجوم کے سامنے ہوئی، جس نے دلچسپ صورت حال پیدا کی۔
جب معاملہ رونالڈو تک پہنچا تو انہوں نے ’جورنال دا مادیرا‘ کی پوسٹ پر ہنستے ہوئے ایموجیز کے ذریعے ردعمل دیا۔
ذرائع کے مطابق مادیرا میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ جوڑا اس موسم گرما میں شادی کرسکتا ہے، تاہم باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔


