ہومتازہ ترین2026 کے پہلے 6 ماہ میں تشدد میں تشویشناک اضافہ، 3172 واقعات...

2026 کے پہلے 6 ماہ میں تشدد میں تشویشناک اضافہ، 3172 واقعات رپورٹ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) ملک میں تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سال 2026 کے پہلے چھ ماہ میں 3172 نئے تشدد کے واقعات عدالتوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان واقعات میں 644 افراد کے قتل اور 462 اغوا کے واقعات شامل ہیں۔ غیرت کے نام پر 132 افراد قتل ہوئے، جبکہ 27 فیصد کیسز میں قاتل مقتول کا جاننے والا تھا اور 13 فیصد قتل کے واقعات میں شوہر قاتل پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 21 سے 30 سال کی عمر کے افراد قتل یا قتل میں ملوث ہونے کی شرح زیادہ رہی۔ تشدد کے 74 فیصد واقعات پنجاب میں رپورٹ ہوئے، سندھ میں 17 فیصد، خیبر پختونخوا میں 6 فیصد، جبکہ گلگت بلتستان، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 3 فیصد واقعات سامنے آئے۔ ان میں بڑی تعداد صنفی بنیاد پر تشدد سے متعلق ہے۔ بروقت اقدامات نہ ہونے کی صورت میں تشدد کے واقعات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں