ہومکوسٹ گارڈانویسٹمنٹامریکا میں پاکستانی نرسوں کی نوکریوں کے مواقع کیلئے یادداشت پر دستخط

امریکا میں پاکستانی نرسوں کی نوکریوں کے مواقع کیلئے یادداشت پر دستخط

نیویارک (لارڈ میڈیا) پاکستانی نرسوں کے لیے امریکہ میں پیشہ ورانہ مواقع کی راہیں ہموار کرنے کے لیے امریکن پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اے پی پی اے سی فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر اعجاز احمد اور پاک-ای ای ایف کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سیدہ ہاجرہ سہیل نے نیویارک میں دستخط کیے۔ یہ فریم ورک پاکستانی طبی ماہرین کے لیے امریکہ میں تعلیم، تربیت اور ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا۔

پاک-ای ای ایف نے نیشنل کونسل لائسنسر ایگزامینیشن نرس پلیسمنٹ پروگرام شروع کیا ہے، جس کے تحت 300 پاکستانی نرسوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ 80 نرسیں پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت اے پی پی اے سی فاؤنڈیشن امریکہ میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے روابط قائم کرے گی تاکہ اہل طبی ماہرین کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔

ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ یہ منصوبہ نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس کے تعاون سے شروع کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں