پتوکی (لارڈ میڈیا) 20 سالہ نوجوان پتوکی کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ نوجوان ہینڈ فری لگا کر ٹریک کراس کر رہا تھا، جس کے باعث اسے ٹرین کے آنے کا علم نہ ہوسکا۔
حادثے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔


