ہومتازہ ترینامریکا نے ایرانی جزیرے خارگ سے تیل کی ترسیل مکمل رکنے کا...

امریکا نے ایرانی جزیرے خارگ سے تیل کی ترسیل مکمل رکنے کا دعویٰ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکا نے ایرانی جزیرے خارگ سے تیل کی ترسیل مکمل رکنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایرانی جزیرے خارگ سے تیل کی ترسیل مکمل طور پر رک گئی ہے۔ خارگ ایرانی خام تیل کی ترسیل کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

رپورٹ کے مطابق خارگ کے تینوں آئل ٹرمینلز خالی ہو چکے ہیں اور 31 جولائی سے کوئی جہاز یا آئل ٹینکر روانہ نہیں ہوا۔ خارگ سے زیادہ تر تیل چین کو سپلائی کیا جاتا ہے، تاہم گزشتہ دو ہفتوں سے جزیرے سے کوئی تیل برآمد نہیں کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں