ہومتازہ ترینٹرمپ آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران جنگ ختم کرنے کو تیار

ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران جنگ ختم کرنے کو تیار

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ میں آبنائے ہرمز کھلوانے کو اولین ترجیح دی ہے۔ اگر تہران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیتا ہے تو ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کو تیار ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایران جنگ میں فتح کا اعلان کرنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے قریبی معاونین کے ساتھ نجی گفتگو میں جوہری معاہدے کے بغیر بھی معاملہ ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کرلیے ہیں اور اب توجہ آبنائے ہرمز کو کھولنے پر مرکوز ہے۔ اگر تہران آبنائے ہرمز کھول دیتا ہے تو امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی کوششیں ترک کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران کے لیے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنا مشکل ہوگا کیونکہ جون میں ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

امریکی صدر کا مؤقف ہے کہ اگر ایران جوہری پروگرام کو بحال کرے گا تو امریکی انٹیلی جنس اس کا پتہ لگا لے گی۔ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ امریکی کارروائی کے خطرے نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اگر ایران کے جوہری پروگرام میں کوئی پیش رفت نہیں ہوتی اور آبنائے ہرمز کھول دیا جاتا ہے تو صدر ٹرمپ موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر غور کرسکتے ہیں۔

تاہم، ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے کسی بھی معاہدے میں ایسی ضمانتیں شامل ہونی چاہئیں جو تہران کو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے سے روک سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں