ہومتازہ ترینمیر رضا قتل کیس فرانزک نمونے تاحال لیب نہ پہنچ سکے

میر رضا قتل کیس فرانزک نمونے تاحال لیب نہ پہنچ سکے

کراچی (لارڈ میڈیا) : کراچی کے ہائی پروفائل میر رضا قتل کیس میں پولیس کی غفلت سامنے آئی ہے، قبر کشائی سے حاصل شدہ 17 فرانزک نمونے 48 روز بعد بھی جامعہ کراچی کی فرانزک لیب نہیں پہنچ سکے۔ ہفتے کے روز قبر کشائی کے دوران یہ نمونے حاصل کیے گئے تھے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق تمام نمونے تفتیشی افسر کو دے دیے گئے تھے۔

موجودہ تفتیشی افسر غضنفر علی کا کہنا ہے کہ انہیں کمیٹی میں حالیہ شامل کیا گیا ہے اور وہ سابقہ تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ نہیں تھے، اس لیے وہ نمونوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ جامعہ کراچی کی فرانزک لیب کے حکام کے مطابق نمونے تاحال موصول نہیں ہوئے، موصول ہوتے ہی ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی۔

میر رضا کے وکیل جبران ناصر نے نمونوں کی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران کو جواب دینا ہوگا اور غفلت ثابت ہونے پر سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے نئی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ حکومت نے تسلیم کیا کہ میر رضا کا معاملہ قتل کا ہے نہ کہ خودکشی۔

واضح رہے کہ میر رضا علی 28 جولائی کو لاپتہ ہوئے تھے اور ان کی لاش 29 جولائی کو ملی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں خودکشی کا الزام تھا لیکن مقتول کے والد اور وکیل نے اسے قتل قرار دیا۔ دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تشدد کے نشانات کی تصدیق کی، جس کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کر لی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں