ہومتازہ تریننیتن یاہو غزہ معاہدہ اکتوبر میں اسرائیلی انتخابات تک موخر کرنا چاہتے...

نیتن یاہو غزہ معاہدہ اکتوبر میں اسرائیلی انتخابات تک موخر کرنا چاہتے ہیں، فلسطینی وزیر خارجہ

رملہ (شِنہوا) فلسطینی وزیر خارجہ وارسین آغابیکیان شاہین نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو غزہ معاہدہ اکتوبر میں ہونے والے اسرائیلی انتخابات کے بعد تک موخر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ نیتن یاہو نے امریکی قیادت میں تیار کردہ امن منصوبہ باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔

شاہین نے سرکاری ریڈیو ’وائس آف فلسطین‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کسی معاہدے تک نہیں پہنچنا چاہتے اور فلسطینیوں کو غیر یقینی کی صورتحال میں رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مغربی کنارے میں آباد کاروں کی تشدد پسندی میں خطرناک تبدیلی کے حوالے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ یہ اب زیادہ منظم، مسلح اور تباہ کن شکل اختیار کر چکا ہے، جس سے نہ صرف فلسطینیوں کی زندگیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں بلکہ دو ریاستی حل کے امکانات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

قبل ازیں نیتن یاہو نے ہفتہ وار کابینہ اجلاس کو بتایا کہ اسرائیل امریکہ کی زیر قیادت امن بورڈ کے پیش کردہ 15 نکاتی غزہ امن منصوبہ مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حماس کے مکمل طور پر غیر مسلح ہونے تک اسرائیلی افواج واپس نہیں جائیں گی۔

نیتن یاہو کے اس اعلان کے کچھ ہی گھنٹے بعد حماس نے ایک اعلامیہ میں اس منصوبے سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں