راولپنڈی (لارڈ میڈیا): اڈیالہ جیل میں موبائل فونز برآمد ہونے پر تین قیدیوں کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ جیل اہلکاروں کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران ٹریفک وارڈن کے قتل کیس کے سزا یافتہ قیدی راجہ رعد، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازم کے قتل کیس میں قید ملک حماد اور ایک قیدی شازیب ولد اکرم سے موبائل فونز برآمد ہوئے تھے۔
ان قیدیوں کی اٹک جیل منتقلی کے ساتھ ہی پانچ پولیس اہلکاروں کو ان کی غفلت کے سبب معطل کر دیا گیا ہے۔


