کوئٹہ (لارڈ میڈیا) گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بلوچستان میں زرعی ترقی اور مقامی زمینداروں کی خوشحالی کی جانب اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت دکی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں 3,800 ایکڑ زمین قابل کاشت بنائی گئی اور 144 شمسی ٹیوب ویل نصب کیے گئے ہیں۔
فیز ٹو کے تحت کوہلو، بارکھان، چمن، نوشکی، ڈیرہ بگٹی، ژوب، مستونگ، کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ میں 8,481 ایکڑ زمین قابل کاشت بنائی گئی۔ فیز ون اور فیز ٹو کے تحت مجموعی طور پر ہزاروں ایکڑ زمین قابل کاشت بنائی گئی جس سے 288 زمیندار مستفید ہو رہے ہیں۔
ان زمینوں پر گندم، کپاس اور باغات کی کاشت سے مقامی روزگار، زرعی پیداوار اور معاشی خودکفالت کو فروغ مل رہا ہے۔ جی پی آئی مقامی زمینداروں کی خوشحالی، زرعی پیداوار اور معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


