غزہ (لارڈ میڈیا) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کے لیے دباؤ ڈالے۔
حماس کے رہنما باسم نعیم نے کہا کہ امریکا اس معاہدے کا ضامن ہے اور اسے نیتن یاہو حکومت کو طے شدہ روڈ میپ پر عمل کرنے کے لیے آمادہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مقاصد کی خاطر امن منصوبے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور امریکا کو چاہئے کہ وہ اسرائیل پر امن روڈ میپ پر عملدرآمد کے لیے دباؤ ڈالے۔
یہ بیان نیتن یاہو کی جانب سے غزہ امن منصوبے کو مسترد کرنے کے بعد دیا گیا ہے۔


