ہومتازہ ترینیمنی شہر المخا پر حوثی حملے، 3 شہری اور 8 فوجی...

یمنی شہر المخا پر حوثی حملے، 3 شہری اور 8 فوجی ہلاک

صنعا (لارڈ میڈیا): یمن کے شہر المخا میں حوثی گروپ کے حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حوثی گروپ نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق المخا میں حوثی حملوں کے دوران 3 سویلین اور 8 فوجی اہلکار مارے گئے جبکہ 6 شہریوں سمیت 32 افراد زخمی ہوئے۔

المخا یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے زیر انتظام ہے اور یمنی حکومت کو سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں