ہومتازہ ترینکراچی میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا) پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام نے بتایا کہ تمام زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کاز وے ندی کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی ہوئے جن کی شناخت نعیم اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔ انہیں فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا۔

بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن بلاک ون میں ایک اور مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان ارسلان اور صابر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ یہ دونوں بھی جناح اسپتال منتقل کر دیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقد رقم اور بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں