ہومتازہ ترینحج 2027 کیلئے درخواستوں اور اخراجات کا طریقہ کار طے

حج 2027 کیلئے درخواستوں اور اخراجات کا طریقہ کار طے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) حج 2027 کے لیے درخواستوں اور اخراجات کی وصولی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کی درخواستوں کی وصولی اگست کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوگی، جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی حصہ لے سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حج اخراجات دو مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے، جس میں پہلی قسط میں نصف رقم اور باقی دوسری قسط میں ادا کرنی ہوگی۔ کوٹہ مکمل ہونے پر مزید درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

حج 2027 کا مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے، جس میں سرکاری حج اسکیم کے لیے 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں