کوئٹہ (لارڈ میڈیا): بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں یہ کارروائیاں کی گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ ان کارروائیوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
کارروائی میں چار دہشتگرد زخمی بھی ہوئے جن میں سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے ایک گروہ نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا۔


