جرمنی کے نوجوانوں پر مشتمل ایک کورس نے موسیقی، زبان اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کو قریب سے جاننے کی کوشش کی ہے۔
سمر کیمپ کے حصے کے طور پر برگ چائنیز کورس کے ارکان نے پوئر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی گیت سیکھے، مقامی روایات کا تجربہ کیا اور چینی طلبہ کے ساتھ رابطےاستوار کئے۔
سال 2014 میں قائم ہونے والے برگ چائنیز کورس نے ’’گانا گا کر چینی زبان سیکھیں‘‘ پروگرام کو فروغ دیا جس کے ذریعے موسیقی کو چین اور جرمنی کے عوام کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے وسیلے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
اپنے دورے کے دوران طلبہ نے پوئر کی چائے اور کافی کی ثقافت سے آگاہی حاصل کی، تاریخی مقامات کا دورہ کیا، مقامی نوجوانوں کے ساتھ فٹ بال کھیلی اور موسیقی کی تقریبات میں شرکت کی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): الیسا، رکن، برگ چائنیز کورس
’’میرے لئے یہ ایک شاندار تجربہ تھا۔ ہم نے یہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ رقص کیا۔ وہ بے حد محبت کرنے والے اور خیال رکھنے والے تھے۔ میں نے دل کھول کر رقص کیا اور اسی دوران یہاں کی ثقافت کو بھی قریب سے محسوس کیا۔‘‘
کورس کے ارکان نے مقامی طلبہ کے ساتھ مل کر چینی گیت بھی پیش کئے اور موسیقی کو ایک مشترکہ زبان کے طور پر استعمال کیا تاکہ نئی دوستیاں قائم ہوں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): لوشیا، رکن، برگ چائنیز کورس
’’ہم نے ایسی زبان میں گایا جس سے ہم پوری طرح واقف نہیں تھے لیکن اس نے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں واقعی مدد کی۔ اب میرا ارادہ ہے کہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ دل لگا کر چینی زبان سیکھوں۔‘‘
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سمر کیمپ کا مقصد نوجوانوں کی چینی زبان سیکھنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے چین کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ یون گانگ، سربراہ، برگ چائنیز کورس
’’موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ایک ساتھ گانے کے ذریعے دونوں ممالک کے نوجوان ایک دوسرے کے مزید قریب آئے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملا ہے۔‘‘
پوئر، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


