ہومتازہ تریناسرائیل کے لئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں یونیسیف کے اہلکار کے...

اسرائیل کے لئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں یونیسیف کے اہلکار کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، ترجمان اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) نے ایک ملازم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی سابقہ ملازمت کے دوران اسرائیل کے لئے جاسوسی کی۔

مذکورہ اہلکار کی شناخت یاہاو لچنر کے نام سے ہوئی ہے جو واشنگٹن ڈی سی میں یونیسیف کے دفتر کی سربراہی کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لچنر کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ میں اتنا بتا سکتا ہوں کہ یونیسیف ایک ملازم سے متعلق سنگین الزامات سے آگاہ ہے اور مناسب کارروائی کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر یہ الزامات درست ثابت ہوئے تو اس کی سرگرمیاں اقوام متحدہ کے منشور، ملازمین کے ضوابط اور بین الاقوامی سول سروس کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہوں گی۔ ان قوانین کے مطابق اقوام متحدہ کے ملازمین کی ذمہ داریاں قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی ہوتی ہیں اور انہیں آزاد اور غیر جانب دار رہنا چاہیے۔

ڈراپ سائٹ نامی خبر رساں ادارے کی تحقیقات کے مطابق ہیکنگ گروپ ہندالا کے ہاتھ لگنے والی لیک شدہ ای میلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ لچنر نے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ میں ملازمت کے دوران مبینہ طور پر اقوام متحدہ کی خفیہ معلومات اسرائیلی حکام کو فراہم کیں۔ ڈراپ سائٹ کی تحقیقات میں شامل یہ ہیک شدہ ای میلز 2014 اور 2015 کی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں