مظفرآباد (لارڈ میڈیا) پاک فوج نے راولاکوٹ آزاد کشمیر میں 15 چوک پر موبائل فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مجموعی طور پر 5300 سے زائد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں۔
پاک فوج کے ان فری میڈیکل کیمپس میں ماہر طبی عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 141 سے زائد افراد کا معائنہ کیا۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
راولاکوٹ کے شہریوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے اقدام کو بھرپور سراہا ہے۔ یہ اقدام انسانی ہمدردی، قومی ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے۔ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔


