ہومتازہ ترینوفاقی حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج...

وفاقی حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان

کراچی (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ جمعے کو وفاقی اور سندھ حکومت سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور ہم اپنے ملک گیر ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہیں۔ آج بروز ہفتہ 8 اگست سے یہ ہڑتال شروع ہو رہی ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر مواصلات، سیکرٹری مواصلات، چئیرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹروے مذاکرات میں شامل تھے جبکہ سندھ حکومت کی طرف سے کمشنر کراچی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ایکسائز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس، پی ٹی اے اور آر ٹی اے سیکرٹریز موجود تھے۔ تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ملاقاتوں میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے دیرینہ مطالبات کا حل تلاش نہیں کیا جا سکا۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ مطالبات کا حل تلاش نہ کیے جانے پر آج سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال پر جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں