ہومUncategorizedتھائی لینڈ میں 14 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے 7 افراد...

تھائی لینڈ میں 14 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

بینکاک (لارڈ میڈیا): تھائی لینڈ کے صوبہ نونتھابوری کے دیبسیرین نونتھابوری سیکنڈری اسکول میں 14 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے 5 اساتذہ ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے، جن میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ طالب علم نے اپنے دادا دادی کو بھی گھر میں قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے گھر سے دادا کا نائن ایم ایم پستول لیا اور اسکول جا کر فائرنگ کی۔ بعد ازاں اس نے خود کو بھی گولی مار لی اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حکام کے مطابق طالب علم تعلیمی دباؤ کا شکار تھا اور اس نے فائرنگ کی منصوبہ بندی پہلے سے کی ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے اسلحہ قوانین سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو نفسیاتی مدد فراہم کرنے اور خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔ اسکول کو آئندہ ہفتے تک بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں