ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 10 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، بھارتی سرپرستی میں سرگرم یہ دہشتگرد جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں آپریشنز کے دوران ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پہلی کارروائی 6 اگست کو جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا کر 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ دوسری کارروائی ضلع دیر میں کی گئی، جہاں مزید 2 دہشتگرد مارے گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی ادارے علاقوں میں مزید کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری رکھیں گے۔

صدر آصف زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر تحسین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کا عزم دہرایا۔

بیان کے مطابق، آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، اور قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں