ہومتازہ ترینایف آئی اے نے کسٹمز کے سپرنٹنڈنٹ اور دو انسپکٹرز کو رشوت...

ایف آئی اے نے کسٹمز کے سپرنٹنڈنٹ اور دو انسپکٹرز کو رشوت ستانی اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پاکستان کسٹمز کے ایک سپرنٹنڈنٹ اور دو انسپکٹرز کو رشوت ستانی، بھتہ خوری اور مجرمانہ سازش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ افسران نے اسے ہراساں کیا اور ناجائز رعایت کے عوض 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد سیکٹر آئی ایٹ اسلام آباد میں ٹریپ ریڈ کی گئی۔ چھاپے کے دوران ایک انسپکٹر کو 5 لاکھ روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ موبائل فون کی ابتدائی فرانزک جانچ سے وائس چیٹس برآمد ہوئی ہیں جن سے مجرمانہ سازش کا انکشاف ہوا۔

دفعات 161، 109 تعزیرات پاکستان اور دفعہ 5(2) پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1947 کے تحت ایف آئی آر نمبر 39/2026 درج کی گئی۔ گرفتار انسپکٹر کو عدالت میں پیش کیا گیا اور 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل جاری ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں