ہومتازہ ترینارمان بلوچ کا دہشت گرد تنظیم سے بلیک میل ہونے کے بعد...

ارمان بلوچ کا دہشت گرد تنظیم سے بلیک میل ہونے کے بعد علیحدگی کا اعلان

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ اور دیگر عسکری تنظیموں کے افراد کا ہتھیار ڈالنے اور لاتعلقی اختیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں دہشت گرد تنظیم کے بلیک میل کا شکار ہونے والے ارمان بلوچ نے تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ ارمان بلوچ نے کہا کہ وہ دوست کے ساتھ روزگار کی تلاش میں ایران گئے تھے جہاں انہیں اغوا کر کے پہاڑوں پر منتقل کیا گیا۔ وہاں ان کی ملاقات کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے کمانڈر قمر بروہی سے ہوئی، جس کے بعد وہ تنظیم میں شامل ہو گئے۔

ارمان بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے 6 ماہ تک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رہ کر عسکری تربیت حاصل کی اور تمپ و بلیدہ میں دو حملوں میں شریک رہے۔ تاہم، انہیں جلد ہی احساس ہوا کہ یہ راستہ غلط ہے اور جب انہوں نے تنظیم چھوڑ کر گھر واپس جانے کی خواہش ظاہر کی تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ارمان بلوچ نے مزید کہا کہ وہ آئندہ کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے اور ریاستی اداروں سے معافی کے طلبگار ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں کے پروپیگنڈے اور جھوٹے وعدوں کے دھوکے میں نہ آنے کی اپیل کی۔ ارمان بلوچ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کا فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی دہشت گرد تنظیم کے پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کو مسترد کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں