ہومتازہ ترینچین کی غیر ملکی تجارت جولائی کے دوران 19.2 فیصد بڑھ گئی

چین کی غیر ملکی تجارت جولائی کے دوران 19.2 فیصد بڑھ گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں یوآن کے حساب سے چین کی غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19.2 فیصد بڑھ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ چین کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم 46.6 کھرب یوآن ( تقریباً 686.26 ارب امریکی ڈالر) رہا جو مسلسل پانچویں ماہ بھی 40 کھرب یوآن سے زیادہ رہا۔ اس دوران برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.8 فیصد جبکہ درآمدات میں 21.2 فیصد اضافہ ہوا۔

سال کے پہلے سات ماہ کے دوران چین کی اشیاء کی مجموعی غیر ملکی تجارت 301.3 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.3 فیصد زیادہ ہے۔

جولائی میں صنعتی روبوٹس اور تھری ڈی پرنٹرز سمیت ہائی ٹیک مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو سال کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ کئے گئے 39 فیصد اضافے سے بھی زیادہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں