ہومتازہ ترینبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز میں 12 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز میں 12 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیوں میں 12 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز 5 اور 6 اگست 2026 کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے تحت کیے گئے۔ یہ کارروائیاں آپریشن ردالفتنہ-3 کا حصہ تھیں، جن کا مقصد بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کا خاتمہ ہے۔

5 اگست کو ضلع واشک میں انٹیلی جنس اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتا لگایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں مزید 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز فورسز کی مہارت اور قومی سلامتی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ان کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں