ہومتازہ ترینیوگنڈا نے غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی امن و استحکام فورس میں...

یوگنڈا نے غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی امن و استحکام فورس میں اپنے فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

کمپالا (لارڈ میڈیا) یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی امن و استحکام فورس میں اپنے فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر دفاع نے یہ قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی، جس کے بعد یوگنڈا پہلی بار بین الاقوامی فورس میں شامل ہونے پر آمادہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس سے قبل مراکش بھی اس مشن کے لیے فوج فراہم کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔ یوگنڈا نے اس فیصلے کی وجوہات یا کسی ممکنہ سفارتی یا سیاسی مفاہمت کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

اپوزیشن ارکان نے اس اقدام پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اپوزیشن رکن پارلیمنٹ حسن کیرومیرا نے پارلیمنٹ میں سوال اٹھایا کہ ہماری فوج آخر کس کے ساتھ لڑے گی؟ ان کے بقول حکومت کو اس معاملے پر واضح مؤقف پیش کرنا چاہیے۔

وزیر دفاع کیریووا کیوانوکا نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یوگنڈا کی فوج کو صومالیہ سمیت مختلف ممالک میں امن مشنز کا وسیع تجربہ حاصل ہے، اسی لیے وہ غزہ میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ فورس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی تجویز کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد غزہ میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے تشکیل دی جا رہی ہے۔ اس فورس کی قیادت امریکی میجر جنرل جیسپر جیفرز کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں