اسلام آباد (لارڈ میڈیا) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کشمیر کے حوالے سے احتجاج پر درج مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دانیال کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
ڈیوٹی جج عبدالغفور کی عدالت میں ملزمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کی تکمیل پر پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے گاڑی اور اسلحہ کی برآمدگی کرنی ہے۔
پراسیکیوشن نے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی، لیکن عدالت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر ملزمان کو مزید 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے، جس میں ان پر کشمیر کے حوالے سے احتجاج میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


