راولپنڈی (لارڈ میڈیا): راولپنڈی کے صادق آباد علاقے میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ایک شہری پر مبینہ تشدد کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں چار اہلکاروں کو شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اہلکاروں کو بندوق کے استعمال کے ساتھ شہری کو مارتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ شہری خود کو بچانے کی کوشش کرتا رہا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔ تاجروں نے سی پی او راولپنڈی سے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی نیوٹاؤن کو انکوائری کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔


