ہومتازہ ترینکینیڈا میں بھارتی اقدامات کے خلاف یوم استحصال منایا گیا

کینیڈا میں بھارتی اقدامات کے خلاف یوم استحصال منایا گیا

کینیڈا (لارڈ میڈیا) پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصل خانوں نے کینیڈا میں یوم استحصال منایا۔ یہ تقریب اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن، مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں پاکستان کے قونصل جنرلز کی شراکت سے ہوئی۔ یہ دن 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی ساتویں برسی کے طور پر منایا گیا۔

پانچ اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات شرکاء کو سنائے گئے۔ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

تقریب میں مسئلہ کشمیر کے اثرات کو بیان کرنے والی تصویری نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی اور کشمیری برادری کے نمائندے، ماہرین تعلیم اور کشمیر کے دوست تقریب میں شریک ہوئے۔

ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے باوجود امن، استحکام اور ترقی کے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی آزادیوں پر پابندیاں، طویل نظربندیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

ہائی کمشنر نے جموں و کشمیر کے تنازعے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں