ہومتازہ ترینبچوں کے ساتھ زیادتی اور اغوا سمیت دیگر جرائم کے تشویشناک اعداد...

بچوں کے ساتھ زیادتی اور اغوا سمیت دیگر جرائم کے تشویشناک اعداد و شمار جاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) بچوں کے ساتھ زیادتی اور اغوا سمیت دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ساحل نے جنوری سے جون 2026 کے دوران بچوں کے خلاف جرائم سے متعلق اپنی ششماہی رپورٹ پیش کی ہے۔ یہ رپورٹ مختلف قومی اور علاقائی اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ سے حاصل کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

رپورٹ میں چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے واقعات شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے مجموعی طور پر 1914 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 49 نومولود بھی شامل تھے جنہیں سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا تھا۔

جنوری تا جون 2026ء کے دوران 1015 بچوں کے جنسی استحصال، 558 اغوا، 101 گمشدگی اور 35 کم عمر شادیوں کے کیسز درج کیے گئے ہیں، جبکہ 98 واقعات میں جنسی زیادتی کے بعد پورنوگرافی کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی متاثرین میں 58 فیصد لڑکیاں اور 42 فیصد لڑکے تھے۔ عمر کے لحاظ سے 11 سے 15 سال کے 598 بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جبکہ 16 سے 18 سال کے 356 بچے، 6 سے 10 سال کے 329 اور 5 سال تک کے 95 بچے متاثرین میں شامل تھے۔ 487 کیسز میں متاثرہ بچوں کی عمر کا ذکر نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 43 فیصد کیسز میں ملزمان متاثرہ بچوں کے واقف کار تھے جبکہ 34 فیصد میں ملزمان اجنبی تھے۔ 13 فیصد کیسز میں ملزم کی حیثیت کا ذکر نہیں تھا۔ تقریباً 45 فیصد واقعات متاثرہ بچوں کے اپنے گھروں میں، 18 فیصد ملزمان کے گھروں میں اور 3 فیصد کھلے میدانوں میں پیش آئے، جبکہ 21 فیصد کیسز میں وقوعہ کی جگہ بیان نہیں کی گئی۔

ساحل کی رپورٹ کے مطابق 57 فیصد کیسز شہری اور 43 فیصد دیہی علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔ صوبہ پنجاب سے 80 فیصد، سندھ سے 15 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے مجموعی طور پر 5 فیصد کیسز رپورٹ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی کیسز میں سے 89 فیصد پولیس میں درج ہوئے۔ 11 فیصد کیسز میں اندراج کی صورتحال کا ذکر نہیں کیا گیا، جبکہ 7 کیسز پولیس میں درج نہیں ہوئے اور ایک کیس میں پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں