ہومتازہ ترینپنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے کے فنڈز...

پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے کے فنڈز طلب

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ساڑھے 12 ارب روپے کی رقم طلب کی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ بلدیات نے یہ رقم پنجاب حکومت سے مانگی ہے تاکہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق فنڈز کی منظوری کا معاملہ پنجاب کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز زیر غور آئیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کے اس اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے درکار فنڈز کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں