ہومتازہ ترینوزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ تبدیل

وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ تبدیل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخ 20 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے امتحان کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ امتحان کے شفاف، محفوظ اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی تمام دیگر شرائط، قواعد اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے۔ امیدوار، والدین اور تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید معلومات کے لیے پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ اور آفیشل ذرائع سے رابطے میں رہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں