ہومتازہ ترینلاہور ریلوے اسٹیشن پر صفائی کی ناقص صورتحال سے مسافر پریشان

لاہور ریلوے اسٹیشن پر صفائی کی ناقص صورتحال سے مسافر پریشان

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور ریلوے اسٹیشن پر صفائی کی ناقص صورتحال نے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ سیوریج کا نظام خراب ہونے کی وجہ سے ٹریک پر بدبودار پانی جمع ہو جاتا ہے، جو مسافروں کے لئے اذیت کا باعث بنتا ہے۔

برقی زینے بند ہونے کی وجہ سے مسافر بھاری سامان خود اٹھانے پر مجبور ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے صفائی کا کام ستھرا پنجاب کے حوالے کیا ہے، مگر عملہ اور افسران کی غیر موجودگی کی شکایات ہیں۔

مسافروں نے شکایت کی ہے کہ ریل گاڑیاں تاخیر سے روانہ ہوتی ہیں اور پلیٹ فارم پر صفائی کا نظام انتہائی خراب ہے۔ صفائی ملازمین نے بتایا کہ انہیں کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔

ستھرا پنجاب کے آفیسر نے کہا کہ صفائی کا سامان موجود ہے، مگر بارش کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ عملہ دن رات صفائی میں مصروف ہے لیکن کچھ مسائل برقرار ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں