ہومتازہ ترین18ویں ترمیم نہ چھیڑا جائے، عبدالمالک بلوچ

18ویں ترمیم نہ چھیڑا جائے، عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): نیشنل پارٹی کے سربراہ عبدالمالک بلوچ نے 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو برقرار رکھنے اور مزید صوبے بنانے کے خیال کو ترک کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے سامنے بلوچستان کا مقدمہ پیش کیا ہے۔

عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ تجویز کردہ نکات پر عمل درآمد سے بلوچستان کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1973 کے آئین، 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑا جائے اور بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں