ہومتازہ ترینبابر اعظم نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا

بابر اعظم نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا

پورٹ آف اسپین (لارڈ میڈیا) پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق کپتان عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔ بابر اعظم نے اس سیریز میں 4 اننگز میں 193 رنز بنائے اور سیریز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے۔

بابر اعظم نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 23 رنز بنائے، جبکہ دوسری اننگز میں ذمہ دارانہ نصف سنچری اسکور کی۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ان کی 88 رنز کی اننگز نے پاکستان کو 43 رنز کی اہم برتری دلائی۔ آخری اننگز میں بابر نے 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 24 رنز بنائے اور پاکستان نے 75 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔

بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے ساتھ مشترکہ طور پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ جسٹن گریوز نے 4 اننگز میں 111 رنز اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا۔

یہ بابر اعظم کے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ تھا، جبکہ مجموعی طور پر یہ ان کا 10واں ایوارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عمران خان اور وسیم اکرم کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں