ہومتازہ ترینجوس بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نئے ریکارڈ ہولڈر بن گئے

جوس بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نئے ریکارڈ ہولڈر بن گئے

مانچسٹر (لارڈ میڈیا): انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوس بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

بٹلر نے مانچسٹر سپر جائنٹس کی قیادت کرتے ہوئے دی ہنڈرڈ میں ویلش فائر کے خلاف 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 51 رنز بنائے جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 156 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔

اس اننگز کے بعد بٹلر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی رنز کی تعداد 14,833 ہو گئی ہے جو انہوں نے 492 اننگز میں بنائے ہیں۔

بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ کے 14,803 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، جو انہوں نے 663 اننگز میں اسکور کیے تھے۔

اس فہرست میں ویسٹ انڈیز ہی کے سابق کرکٹر کرس گیل بھی شامل ہیں جنہوں نے 455 اننگز میں 14,562 رنز بنائے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں