ہومتازہ ترینایران، عمان مفاہمت آخری مرحلے میں داخل

ایران، عمان مفاہمت آخری مرحلے میں داخل

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان نئے انتظام کی مفاہمت آخری مرحلے کے قریب ہے اور امریکہ سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر پھر سے عمل کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہازوں سے ٹرانزٹ فیس کا معاملہ ایرانی قیادت کے فیصلوں اور امریکی رویہ پر منحصر ہوگا۔

کاظم غریب آبادی نے وضاحت کی کہ ایران عمان مفاہمت کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل کھولی جائے گی بلکہ نیا ماڈل پچھلے 60 برسوں سے جاری انتظام سے مختلف ہوگا اور جہازوں کے راستے کا قابل ذکر حصہ ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایران عمان ڈیل کے بعد امریکہ ایران ڈیل آئندہ چند روز میں طے پا سکتی ہے۔ ایران اور عمان کے درمیان اس 60 روزہ عارضی انتظام کے دوران کوئی ٹول یا فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید ہے ایران عقل سے کام لے گا اور درست فیصلہ کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں