ہومتازہ ترینگوگل کی اپ ڈیٹ کے بعد سام سنگ کا بڑا سیکیورٹی اعلان

گوگل کی اپ ڈیٹ کے بعد سام سنگ کا بڑا سیکیورٹی اعلان

سیول (لارڈ میڈیا): سام سنگ نے اپنے گلیکسی اسمارٹ فونز کے لیے 38 نئی اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی تصدیق کی ہے۔ سام سنگ کے مطابق ان اپ ڈیٹس میں 8 انتہائی سنگین اور 30 ہائی رسک کیٹیگری کی خامیوں کی اصلاحات شامل ہیں۔

گوگل نے اگست 2026 کی اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی ہے، لیکن معمول کے برعکس سیکیورٹی خامیوں کی تفصیلات بلیٹن میں شامل نہیں کی گئیں۔ گوگل نے صرف اتنا کہا ہے کہ اپ ڈیٹ میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو متاثر کرنے والی سیکیورٹی خامیوں کی معلومات موجود ہیں۔

سام سنگ نے اپنے ماہانہ سیکیورٹی مینٹیننس ریلیز بلیٹن میں ان خامیوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ سام سنگ نے اپنی 18 ولنریبیلیٹیز اینڈ ایکسپوژرز (ایس وی ایز) کے لیے بھی سیکیورٹی پیچ جاری کیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین، خصوصاً سام سنگ گلیکسی ڈیوائس استعمال کرنے والے افراد، کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اپنے فون کو تازہ ترین سیکیورٹی اپ ڈیٹ سے اپ ڈیٹ کریں تاکہ ممکنہ سائبر حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں