ہومتازہ ترینسائنس دانوں کا ستارے کی موت کے ابتدائی لمحے کا نایاب مشاہدہ

سائنس دانوں کا ستارے کی موت کے ابتدائی لمحے کا نایاب مشاہدہ

نیویارک (لارڈ میڈیا) ماہرینِ فلکیات نے پہلی بار ایک ستارے کی موت کے ابتدائی لمحے کا تفصیلی مشاہدہ کیا ہے، جس سے یہ امکان پیدا ہوا ہے کہ بعض ستارے پہلے سے معلوم طریقوں کے علاوہ ایک نئے انداز میں بھی ختم ہو سکتے ہیں۔

آئن اسٹائن پروب نامی خلائی دوربین نے زمین سے تقریباً 50 کروڑ نوری سال دور ایک کہکشاں سے آنے والی ایک مختصر مگر طاقتور ایکس رے شعاع ریکارڈ کی، جسے ‘ای پی260321 اے’ کا نام دیا گیا۔

اس دریافت کے بعد دنیا بھر کے ماہرین نے فوری طور پر اس مقام کا مشاہدہ شروع کیا۔ دو مختلف تحقیقی ٹیموں نے اس ابتدائی ایکس رے اخراج کو ‘شاک بریک آؤٹ’ قرار دیا جو سپرنووا دھماکے کی صدمے کی لہر ستارے کی سطح سے باہر نکلتی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق شاک بریک آؤٹ ہر سپرنووا میں ہوتا ہے لیکن یہ صرف چند سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے، اسی لیے اس کا مشاہدہ انتہائی مشکل ہے۔ اس سے قبل صرف ایک بار اس مظہر کی تصدیق ہو سکی تھی۔

مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ ایک معروف قسم کا سپرنووا تھا، تاہم اس میں کئی غیر معمولی خصوصیات تھیں۔ اس سپرنووا میں ریکارڈ کیا گیا شاک بریک آؤٹ اپنی نوعیت کا سب سے مدھم تھا حالانکہ دھماکا کمزور نہیں تھا۔ اس کے علاوہ اس سے گاما رے برسٹ بھی خارج نہیں ہوئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں