ہومتازہ ترینیومِ استحصالِ کشمیر، لندن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاج

یومِ استحصالِ کشمیر، لندن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاج

لندن (لارڈ میڈیا): برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں کشمیری اور پاکستانی پرچموں کے ساتھ بزرگ، خواتین، بچے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

مظاہرین نے بھارتی قبضے کے خلاف نعرے لگائے اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارتی جارحیت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بھارتی سفارت خانے پر پاکستان اور کشمیر مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ کشمیری اور پاکستانی ایک جان دو قالب ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی احتجاج میں شرکت کی اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں