ہومتازہ ترینپنجاب حکومت میں 46 افسروں کے تقرر و تبادلے

پنجاب حکومت میں 46 افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے انتظامی سطح پر 46 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امبرین چودھری کو اے ڈی سی انفورسمنٹ شیخوپورہ، وقار عظیم کو اے ڈی سی انفورسمنٹ ننکانہ صاحب، محمد کلیم کو اے ڈی سی انفورسمنٹ قصور تعینات کر دیا گیا ہے۔

ساریہ حیدر کو اے ڈی سی انفورسمنٹ اوکاڑہ، صولت حیات وٹو کو اے ڈی سی انفورسمنٹ سیالکوٹ، خضر حیات کو اے ڈی سی انفورسمنٹ نارووال کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

مختلف اضلاع میں دیگر افسران کی تعیناتیاں بھی کی گئی ہیں، جن میں بلاول علی، سارہ امجد، انعم بابر، مریم بخت آور اور زینب جہانداد شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر افسران میں محمد عمر فاروق، حسن نذیر، مجاہد عباس، محمد اویس، مدثر عارف، محمد عثمان جلیس، محمد سہیل اختر اور احمد فراز اعوان کے نام شامل ہیں۔

تعینات ہونے والے افسران کو ان کے نئے عہدوں پر فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں