ہوماہم ترین5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی تھے، پاکستان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی تھے، پاکستان

نیویارک (لارڈ میڈیا): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔ عاصم افتخار نے عالمی امن و سلامتی کو دہشت گردی سے لاحق خطرات پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی تمام شکلوں، بشمول ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہیں۔ افغانستان دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے اور کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور داعش خراسان وہاں سے سرگرم ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان افغان سرزمین کے دہشت گردی میں استعمال پر جوابدہ ہیں اور دہشت گردوں کی مالی اور عسکری وسائل تک رسائی روکنا ناگزیر ہے۔ پاکستان نے دہشت گردوں کی کرپٹو کرنسی اور ورچوئل اثاثوں تک رسائی روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں