واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے واشنگٹن میں ملاقات میں ایران اور خلیج کی صورتحال پر گفتگو کی۔ دونوں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کا اظہار کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا کہ ملاقات میں یورپ کی سکیورٹی میں مؤثر کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے روس کے خلاف یوکرین کی حمایت، غزہ کی انسانی صورتحال اور فلسطینی اسرائیلی امن کے لئے جاری کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
واشنگٹن میں صحافیوں نے ایڈ ملی بینڈ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ماضی کی تنقید کے بارے میں سوال کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اب بھی ٹرمپ کو نسل پرست اور خواتین مخالف سمجھتے ہیں، تو انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔


